اہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رکن پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے ۔ جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں واقفان حال کی خبر دیتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب نے انکشاف کیا کہ پنجاب کی کابینہ میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن اسمبلی جو مسلم لیگ ن اور ق لیگ کی کابینہ میں بھی شامل رہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے ۔ عمران یعقوب کے مطابق اس شخصیت نے شہباز شریف کو بھرپور ساتھ کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ ضرور پڑنے پر وہ حاضر ہو جائیں گے۔
0 Comments