بلاول بھٹو تین سال بعد کوشش کریں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ تین سال بعد کوشش کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ جناب بلاول! آپ کے مطلوبہ نمبر سے آپ کو جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ تین سال بعد اعمال نامہ دکھانے کے لیے کچھ بھی کر لیجیے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعویٰ کیا کہ پنجاب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کام ہو رہا ہے جب کہ سندھ میں صرف سیاست کی جارہی ہے۔

چیئرمین پی پی کو انہوں نے مشورہ دیا کہ سندھ میں اپنی حکومت کی رپورٹ سامنے رکھیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں کارکردگی دکھانے کے بجائے سیاسی بیان بازی شروع کردی گئی ہے

ہمارے پاس زیادہ وسائل نہیں بلاول کی وفاق سے مدد کی اپیل

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام کریں وگرنہ استعفیٰ دے دیں۔


Post a Comment

0 Comments